counter easy hit

بجٹ 19۔2018 میں غریب عوام کے لیے کیا ہوگا؟

ویب ڈیسک: نئے مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ایسے میں غریب آدمی کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے کہ نئے بجٹ میں عام آدمی کے لیے بھی کچھ ہوگا یا صرف وقتی باتیں ہی ہونگی۔

What will happen to the poor people in budget 2018-19?بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا یا غریب کے ارمان پورے ہوں گے، شہریوں کو حکومت سے عوام دوست بجٹ کی امید نہیں ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کے لیے پہلے ہی گھر کا چولہا جلانا مشکل تھا، اب حالات مزید ابتر ہو جائیں گے۔ سوچوں میں گم غریب کی تو نیند ہی اڑ گئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومتی حلقوں کی جانب سے عوام دوست بجٹ کی چہ مگوئیاں جاری ہے مگر یہ بجٹ کس حد تک دوست یا عوام دسمنی پر مبنی ہوگا اس کا فیصلہ نئے بجٹ کے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔