counter easy hit

آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے مراد علی شاہ کی لاہور آمد

لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال لاہور پہنچ گئے ہیں۔

Murad Ali Shah Lahore arrival for meet with Asif Ali Zardariپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ کے حوالے سے اہم مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو ہنگامی طور پر لاہور طلب کیا تھا۔ سندھ کی دونوں اہم شخصیات آصف زرداری سے ملاقات کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کے دوران سندھ کے نگراں سیٹ اپ اور دیگر صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ سندھ سمیت دیگر تینوں چھوٹے صوبوں کے قومی اقتصادی کونسل میں وفاقی حکومت سے تنازع پر بھی بات ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کا واک آؤٹ کردیا تھا۔