counter easy hit

مرزا فیملی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ, ذرائع

کراچی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فہمیدہ مرزا اپنے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھ جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگی۔

Mirza Family's decision to join PTI, sourcesذرائع کے مطابق مرزا فیملی کے تحریک انصاف سے معاملات طے پاچکے ہیں،ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ سندھ پر پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے، یاد رہے کہ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان اور ذوالفقار مرزا کی کراچی میں ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی بدین میں بلدیاتی انتخاب سمیت تاحیات حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ان کے گھر مرزا ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی منظر نامہ اور مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پیر پگارا نے ضلع بدین مین ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی تاحیات حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی غیرمشروط حمایت کروں گا،لاڑکانہ میں ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنالیا ہے، دوسرے اضلاع میں بھی بنائیں گے،موجودہ حکومت نے سندھ کو تباہ وبرباد کردیا ہے، عوام کو اپنے حقوق کے لئے سوچنا ہوگا۔ دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیر پگارا کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے  خلاف اتحاد کو قائم رکھنے کا عزم کیا۔