counter easy hit

’’ ہم یہ جہاز کسی ملک کو نہیں دیں گے سوائے ۔۔

"We will not give this ship to any country except ..

نئی دلی (نیوز ڈیسک) امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ بھارت کیلئے خصوصی جنگی طیارے ایف 21 بنائے گی اور یہ ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو نہیں دی جائے گی۔لاک ہیڈ مارٹن کے نائب صدر وویک لال نے بھارت کی سرکاری خبر ایجنسی پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو کے دوران ایف 21 طیاروں کے حوالے سے بات کی۔ خیال رہے کہ ایف 16 طیارے بنانے والی کمپنی کے نائب صدر وویک لال کا تعلق انڈونیشیا سے ہے، وہ اس سے قبل اقوام متحدہ سمیت دیگر کئی فضائی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر بھارت لاک ہیڈ مارٹن سے 144 ایف 21 طیارے خریدنے کو تیار ہوجاتا ہے تو وہ یہ ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت نہیں کریں گے۔ اس ڈیل کے بعد بھارت عالمی طیارہ سازی کی 165 ارب ڈالر کی مارکیٹ کا حصہ بن جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فضائیہ نے 144 جنگی طیارے خریدنے کیلئے 18 ارب ڈالر کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔وویک لال کا کہنا ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن نے ایف 21 طیاروں کو بھارتی فضائیہ کے حساب سے تیار کیا ہے جو بھارتی فضائیہ کے 60 سے زائد سٹیشنز سے آپریٹ کیے جاسکیں گے۔ ان طیاروں میں سپیریئرانجن میٹرکس، بہترین تکنیک کی جنگی صلاحیت اورراکٹ کی صلاحیت شامل ہے۔لاک ہیڈ مارٹن کے نائب صدر برائے ایئرو ناٹکس سٹریٹجی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ وویک لال نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ ایف 21 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاجاتا ہے تو وہ بھارت کے معروف کاروباری ادارے ٹاٹا گروپ کے ساتھ مل کر بھارت میں ہی یہ جہاز بنانے کی فیکٹری لگاسکتے ہیں۔ایف 16 بلاک 70 اور ایف 21 کی ٹیکنالوجی میں مماثلت سے متعلق سوال پر وویک لال نے کہا کہ دونوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں طیاروں میں ایک دوسرے سے مختلف ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website