counter easy hit

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا حتمی اعلان کر دیا گیا، طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے

Summer vacations were announced in educational institutions, the students got shocked

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں گرمی کے بڑھتے ہوئے زور کے پیش نظر سرکاری اسکولوں میں 24 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات رواں ماہ سے ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے شروع ہوں گی جس کے بعد اسکول دوبارہ 15 اگست کو کُھلیں گے۔واضح رہے کہ قبل ازیں موسم گرما کی تعطیلات 31 مئی سے ہونا تھیں لیکن گرمی کی شدت کے پیش نظر چُھٹیاں 24 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جس اکاؤنٹ سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اعلان کیا گیا وہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔ خیال رہے کہ رہے کہ سوشل میڈیا پر حال ہی میں کئی نوٹی فکیشنز کو وزیر تعلیم سے منسوب کیا گیا تھا تاہم وزیر تعلیم نے اپنے سے منسوب تمام تر نوٹی فکیشن کی تردید کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا تھا۔ جبکہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے بھی اس ٹویٹ کو جعلی قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔واضح رہے کہ وفاقی نظام تعلیم کے تحت سرکاری اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے جس کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہوں گی۔ گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں چُھٹیوں کے اس فیصلے کو والدین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت بچوں کی صحت پر بُرا اثر ڈال سکتی ہے ، ایسے میں محکمہ تعلیم کا یہ فیصلہ قابل تعریف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website