yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا: وزیراعظم

Web Editor May 15, 2018 1 min read
We forwarded the propaganda of Indian media: Prime Minister
Share this:

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنے مفاد کے لیے نواز شریف کے انٹرویو کے مخصوص حصے کو اٹھایا۔ بدقسمتی سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا، جو باتیں کی جارہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

We forwarded the propaganda of Indian media: Prime Ministerتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خبر پڑھی ہوتی تو یہ بات نہ کرتے۔ آج پارلیمنٹ میں دھواں دھار تقریریں کی گئیں۔ ’یقین سے کہتا ہوں ان میں سے کسی نے بھی یہ خبر نہیں پڑھی ہوگی‘۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اس کے لیے آج غداری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ نواز شریف کا مخصوص بیان ایک بڑے انٹرویو کا حصہ ہے۔ انٹرویو میں صحافی نے چند باتیں لکھیں اور صرف ایک ایشو اٹھایا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انٹرویو میں کہا ممبئی حملہ کرنے والوں کو پاکستان سے بھیجا گیا۔ نواز شریف کے اس ایک جملے سے غلط تاثر لیا گیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔ پاکستان کسی بھی طرح سے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیتا۔ ’یہ پالیسی پہلے بھی تھی اور آج بھی اسی پالیسی پر قائم ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا پرویز مشرف اور پاشا نے بھی اس پر باتیں کی ہیں۔ عمران خان، درانی اور رحمٰن ملک نے بھی اس ایشو پر بات کی ہے۔ انٹرویو میں جس طرح کہا گیا اور جس طرح لکھا گیا وہاں سے ایشو پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اپنے مفاد کے لیے اس خبر کے مخصوص حصے کو اٹھایا۔ ’بدقسمتی سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا، جو باتیں کی جارہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، لمبے انٹرویو میں صرف ایک جملے کو غلط رپورٹ کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایشو کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ ’اپنے آپ کو بھارت کا آلہ کار نہ بننے دیں۔ اس صورتحال کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، اس ایشو کو مزید اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی کہتا ہے کمیشن بنائیں اور کوئی غداری کا کہتا ہے۔ کمیشن ملک کے مفاد میں ہے تو ضرور بنایا جائے۔ ’معاملے پر کمیشن بنانا ہے تو بنالیں مجھے کوئی اعتراض نہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال مس رپورٹنگ سے شروع ہوئی اب اسے ختم ہوناچاہیئے۔ معاملے کی وضاحت دے دی ہے اس ایشو کو اب ختم ہونا چاہیئے۔ ’پارٹی لیڈر ایسی باتیں کریں جو حقائق پر مبنی ہوں‘۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Is Nawaz Sharif's anti-Pakistan statement written in the US?
Previous Post کیا نواز شریف کا پاکستان مخالف بیان امریکہ میں لکھا گیا؟
Next Post پہلی بار حج/ عمرہ کرنے والوں کے لیے ویزہ فیس سے استثنیٰ
Exemption from visa fee for pilgrims/ Umrah for the first time

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.