yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پی آئی اے کی نجکاری کو 15 اپریل تک حتمی شکل دینے کیلئے پر عزم ہیں، دانیال عزیز

MH Kazmi January 16, 2018 1 min read
WE, ARE, COMMITTED, TO, PRIVATIZE, PIA, DANIAL AZIZ
Share this:

WE, ARE, COMMITTED, TO, PRIVATIZE, PIA, DANIAL AZIZاسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ’’ کور بزنس‘‘ کی نجکاری کے عمل کو 15 اپریل تک حتمی شکل دینے کیلئے پرعزم ہے.انہوں نے کہا کہ نجکاری کے اس عمل سے قومی معیشت مضبوط ہو گی، ہم پی آئی اے کو درست سمت میں گامزن کرکے اس کی عظمتِ رفتہ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کو منفی سے مثبت میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، نجکاری کے عمل میں قانون پر عمل درآمد اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کرکے نجکاری کے عمل کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری پر مشترکہ مفادات کونسل، کابینہ سمیت دیگر فورمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر غور و خوض سابق حکومتوں کی بھی ذمہ داری رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، جیسے مخالفین کہتے ہیں اور نہ ہی یہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، یہ قانونی ضرورت ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ اس حوالہ سے تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے 15 اپریل 2017ء کو ایک قانون منظور کیا جس کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قانونی تقاضا ہے۔

پی آئی اے کی املاک اور اثاثہ جات حکومت کے پاس رہیں گے

دانیال عزیز نے وضاحت کی کہ حکومت پی آئی اے کی انتظامیہ اور فلائٹ آپریشن سے متعلق صرف ’’کوربزنس‘‘ کو فروخت کرے گی تاہم دیگر املاک اور اثاثہ جات حکومت کے پاس رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ایک اور کمپنی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو پی آئی اے کے تمام فکسڈ اثاثہ جات کا نظام چلائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا، یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں نجکاری کی جاتی ہے، اتحاد اور ایمریٹس ایئرویز کی نجکاری اس کی بہترین مثالیں ہیں۔

دانیال عزیزی کے مطابق جن ممالک نے اپنے اداروں کی تیزی سے نجکاری کی ہے وہاں کی معیشت نے ترقی کی ہے، دنیا کے کئی ممالک میں نجی شعبے ایئرلائنز چلا رہے ہیں، ایئر لائنز نجی شعبے کے حوالے کرنے سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کئی ایئرلائنز پی آئی اے کی آمد کے بعد آئیں اور کامیاب ہوچکی ہیں، ہم پی آئی اے کا قومی تشخص بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کو بعض چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث اس کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کو منفی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ پی سی آرڈیننس کے تحت ہم اس کی نجکاری کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، میں نجکاری کمیشن کا پہلا چیئرمین ہوں جس نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 4 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی ہے، اسٹیل ملز سے اگر مقامی طور پر اسٹیل پیدا ہو رہی ہوتی تو وہ ہمیں درآمد نہ کرنا پڑ رہی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ایئرپورٹس، بندر گاہوں، ہائی ویز،پُلوں، انڈر پاسز اور عمارتوں میں استعمال ہوتا ہے اور جب بڑے پیمانے پر ہم اسٹیل درآمد کرتے ہیں تو اس سے درآمدی بل میں اضافہ ہوتا ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ فارن ایکسچینج پر دبائو میں یہ تمام چیزیں منسلک ہیں، 25 سے 30 برس سے اوسطاً سالانہ خسارہ 60 ارب روپے بنتا ہے اس میں بیشتر حصہ پی آئی اے کا ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے اس خسارہ میں کمی آئے گی، خسارہ کی یہ رقم ترقیاتی کاموں اور غربت کے خاتمہ پر خرچ کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنا چاہتے ہیں، ہم اسے ایسا ادارہ بنانا چاہتے ہیں جس پر ملک و قوم کو فخر ہو، پی آئی اے کے اثاثے فروخت نہیں کئے جا رہے بلکہ اثاثے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز اور مینجمنٹ حکومت کے پاس رہنے کا قانون ہے تاہم اگر اچھی پیشکش ہوئی تو اس قانون پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپنے من پسند لوگوں کو پی آئی اے فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
INDIA, SHOULD STOP, STATEMENTS, LIKE, TO, BLOW, HATRED, IN, THE, REGION
Previous Post بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والے اقدامات سے باز رہے، چین
Next Post سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن 2018 کا آغاز
FIRST, 2018, GRAND, SLAM, STARTED,

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.