counter easy hit

انتظارختم: ماہرین فلکیات نے روزے داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Waiting: Experts astrologers heard a great news about the fasting
لاہور (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں رواں سال عیدالفطر مورخہ 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) نے پیشگوئی کی ہے کہ تمام براعظموں میں مورخہ 3 جون کو یکم شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ آئی اے سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ امریکا کے جنوبی حصوں میں 3 جون کو صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے یکم شوال کا چاند دیکھا جا سکے جبکہ عرب ممالک، ایشیا، افریقا اور آسٹریلیا کے زیادہ تر حصوں میں 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاں ماہ صیام کا آغاز 6 مئی سے ہوا وہاں 4 جون تک 30 روزے مکمل ہونگے جبکہ ایسے ممالک جہاں 7 مئی سے آغاز ہوا وہاں ممکن ہے کہ 29 روزے ہوں۔ماہرین فلکیات کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، انڈیا، برونائی، ایران، عمان اور مراکش میں عین ممکن ہے کہ یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آ جائے، اس لیے ایسے ممالک میں 5 جون بروز بدھ کو عیدالفطر ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل ایک یہ بھی خبر ہے کہ وفاقی وزیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو اس پر چالیس لاکھ کی جگہ چالیس کروڑ روپے لگانا کوئی بڑی بات نہیں، قمری کیلنڈر کے حوالے سے فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب فضول کاموں پر پیسے خرچ ہوجاتے ہیں تو رویت ہلال پر لگانے میں کیا حرج ہے؟ رویت کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چالیس کروڑ لگانا کوئی بڑی بات نہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website