counter easy hit

میرے ملک کے لوگو گھبراؤ مت ۔۔

Do not worry about my country ..

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں، بجٹ عوامی مشکلات دور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہناہے کہ غیرملکی ذخائر10ملین ڈالرسےبھی کم ہوچکےہیں، ورلڈبینک اورایشین بینک ہمیں دوسےتین ارب قرض دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانامشکل فیصلےکی ایک کڑی ہے،معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں، جس کے لیے ہم روزگارکےمواقع اورآمدن میں اضافےکی کوشش کررہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شرح نموکم اورمہنگائی بڑھ رہی ہے۔مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ بجلی مہنگی ہوئی ہے لیکن300یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنےوالوں پرکوئی اثرنہیں پڑےگا جبکہ گیس کی قیمتیں بڑھنےسے40فیصدصارفین پراثرنہیں پڑےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تھی توقرض31000ارب روپےتھا ۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ تاجروں سےبجٹ سےمتعلق گفتگوہوئی ہے،قومی ترقیاتی پروگرام 800ارب روپےکیاجارہاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کمزورطبقےکوساتھ لےکرچلاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ جانتےہیں کہ حکومت کی نیت کیاہے،سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےنئےپروگرام لائےجارہےہیں اوراخراجات کم کرکےخسارہ کم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹررضاباقردنیاکےمانےجانےآدمی ہیں جبکہ شبرزیدی کوچیئرمین ایف بی آربنایاگیاہے۔ اس حکومت نے کمزور طبقےکوساتھ لے کر چلنے کے لیے احساس پروگرام شروع کیاگیا۔بجٹ عوامی مشکلات کودور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے،اخراجات کم کریں گے اور ٹیکس کا بوجھ کم کرنےکی کوشش کریں گے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے اثرات سامنے آنے لگے۔اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 5.63روپے اور قیمت فروخت میں 6.03روپے کے نمایاں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2.50روپے اور قیمت فروخت میں 3.55روپے کے اضافے سے نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website