counter easy hit

سب ڈمی سمجھتے رہے مگرعثمان بزدار نا قابل یقین گیم ڈال گئے ، عمران خان کو بڑا سرپرائز

All of them considered dummy but Ishmaan Bukhari put a trustworthy game, Imran Khan got a great surprise

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سب ڈمی سمجھتے رہے مگر عثمان بزدار تو چھپے رستم نکلے ، عمران خان کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا ، وزیر اعظم حیران ۔۔۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار سنبھالے دس ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور اب حکومتوں کی کارکردگی پر بھی مختلف اداروں نے نظررکھنا شروع کردی اور اس سلسلے میں مختلف حکومتوں کاآپسی موازنہ کرنے کے لیے سروے بھی شروع ہوگئے ہیں،ایسے ہی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی بہتر ہے اور 37 فیصد شہریوں نے ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گیلپ کے حالیہ سروے میں لوگوں نے اقتصادی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی ن لیگ کی سابقہ حکومت سے خراب قرار دے دی تاہم وزیراعظم عمران خان کا پلہ بھاری رہا اور 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سروے میں زیادہ تر لوگوں نے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو مسلم لیگ ن سے خراب قرار دیا، 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف کی حکومت سے خراب قرار دیا ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وزیر اعلی سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مقابلے بہترین قرار پائے گئے ہیں۔عوامی رائے پر مبنی گیلپ کا تازہ ترین سروے، عثمان بزدار سب سے مقبول ترین وزیراعلی قرار، 37 فیصد عوام نے عثمان بزدار، 34 فیصد نے محمود خان، 30 فیصد نے جام کمال اور 27 فیصد نے مراد علی شاہ کے حق میں فیصلہ دیا۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے میں عوام سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس صوبے کے وزیراعلی کی کارکردگی سے کتنا مطمئن ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website