counter easy hit

احمد پور شرقیہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی، ڈلیوری آپریشن کی ویڈیو وائرل

بہاولپور: بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے ڈاکٹروں نے آپریشن تھریٹر کو ہی فلم نگری بنا دیا، ایک مریض کی موجودگی میں دوسرے کا ڈلیوری آپریشن کر کے بے حسی کی تمام حدیں عبور کر لیں۔ مسیحاؤں نے واقعہ کی پوری منظر کشی کر کے وائرل کر ڈالا۔

Virallessness of the doctors in Ahmadpur sharqia, video viral of the delivery operationتحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال میں مسیحاؤں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر ڈالیں۔ ڈاکٹروں نے اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن موبائل پر اس جگہ کی منظر کشی کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر ڈالا۔ وائرل ہونے والی فوٹیجز میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر صاحب ہی دیگر عملہ کے ساتھ مل کر ایک مریض کا ڈلیوری آپریشن کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔ آپریشن کے لئے دوسری مریضہ قریب ہی اسٹیچر پر نیم برہنہ حالت میں لیٹی اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کارنامے کو ثبوت کے طور پر محفوظ کرنے کی خاطر ڈاکٹر صاحب نے اپنے ساتھی کی مدد سے فلم بھی بنوالی جو کہ اس پیشے اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔