counter easy hit

لاہور: گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔

Lahore: From family discomfort wife killed from husbands firingستوکتلہ کے علاقہ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں 42 سالہ شکیلہ کے قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں شکیلہ گاڑی میں اپنے شوہر جاوید کے ساتھ جا رہی تھی کہ اسی دوران دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ شوہر نے مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ شکیلہ کو 3 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم جاوید منشیات فروشی کے دھندہ میں بھی ملوث ہے۔ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔