counter easy hit

سرائے عالمگیرمیں چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی مسلسل جاری

violations of child labor

violations of child labor

سر ائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سرائے عالمگیرمیں چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی مسلسل جاری ،محکمہ لیبر ،ضلعی حکومت ،این جی اوزسمیت ارباب اختیار کی چشم پوشی،تفصیل کے مطابق جہاں پر حکومت چائلڈ لیبر کے حوالے سے سخت قانون سازی کر چکی ہے جس کے مطابق چائلڈ لیبر ایکٹ 2015ء کے تحت 14 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری لینا جرم قرار دیا گیا اور اس کی خلاف ورزی پر 1لاکھ روپے جرمانہ 2سے 4سال اور7سال تک قید ہو سکتی ہے جبکہ مزدور کو خریدنا اور خرید کر فروخت کر نے پر عمر قید کی سزاہو سکتی ہے اگلے ماہ اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گاجبکہ چائلڈ لیبر ایکٹ1992ء کے تحت پہلے ہی 40ہزار تک جرمانہ اور2سال تک کی قیدکا قانون موجود ہے اس کے باوجود ہوٹلوں ،دوکانوں ،کارخانوں وغیرہ پر اس کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی جو کہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور اس کے خلاف سختی سے کاروائی کرنیکی ضرورت ہے محض قانون سازی کر نا ہی نہیں بلکہ قانون سازی پر عمل درآمد کرنا بھی ضرورت ہے