counter easy hit

سخت سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعدبجلی کی بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

 gas load shedding load start

d gas load shedding load start

سر ائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)یک نہ شد دو شد:سخت سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعدبجلی کی بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ،تاجرپریشان ،عوام سر پکڑ کر بیٹھ گے ،حکومت عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کر نے میں ناکام ،تفصیل کے مطابق سخت سردی میں گیس کی لودشیڈنگ کے باعث جہاں طبقہ پریشان تھا حکومت نے اس پریشانی کاحل کر نے کی بجائے بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے پہلے سے پریشان عوام ،تاجر طبقہ انتہائی مشکلا ت کا شکار ہو چکا ہے ،تاجر طبقہ نے حکومت کو کوستے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت اپنے اپوزیشن کے دورPPPP کی حکومت کے خلاف تنقید کرتی رہی ہے اور الیکشن میں بلند وبانگ دعوے کرتی رہی جبکہ حکومت میں آنے کے بعدگیس ،بجلی،انصاف کے حوالے سے(ن)لیگ کی کارکردگی زیرونظر آرہی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ بلاشبہ میٹرو بس ،اورنج ٹرین منصوبہ قابل تعریف ہے مگر بنیادی سہولیات سے محرومی بھی قابل مذمت ہے ،حکومت سے اپیل کر تے ہیں کہ خدارا پہلے بنیادی سہو لیات گیس ،بجلی ،انصاف ،پینا کا صاف پانی جیسی سہولیات فراہم کریں اور بعد میں کو ئی بڑ ا ترقیاتی منصوبہ شروع کر یں ۔