counter easy hit

ویانا : شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی شاندار تقریب

Tahir-ul-Qadri-Birthday-Party

Tahir-ul-Qadri-Birthday-Party

ویانا (محمد اکرم باجوہ) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب دنیا بھر کی طرح منہاج القرآن سنٹر ویانا میں بھی شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب الحاج خواجہ محمد نسیم صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کی زیر سرپرستی اور حاجی ملک امین اعوان کی زیرصدارت، رفقاء ا اراکین و وابستگان منہاج القرآن سنٹر کے ہمراہ انعقاد پذیر ہوئی جبکہ علامہ مدثراعوان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں ویانا کے علاوہ گراس شہرسے بھی منہاج القرآن کے وابستگان نے خصوسی شرکت کی۔

نقابت کی ذمہ داری منہاج یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف نے اداکرتے ہوئے تلاوت کلام پاک کے لیے حافظ طاہر کو بلایا، نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت محمد نعیم رضا قادری نے حاصل کی۔ بعدازاں شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی شان میں اپنا تازہ عقیدت مندانہ کلام بھی پیش کیا۔

پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے جنرل سیکرٹری ابوسفیان چوہدری نے شیخ الاسلام کے تحریکی فلسفہ کی روشنی کو واضح کیا کہ عزت و وقار ہمیشہ اہل حق کے حصے میں آتا ہے اور ہمیں ہمیشہ اہل حق کا ساتھ دینے اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا حکم ہے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے انگلش میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی عالمی سطح پر تنظیمی خدمات پرعمدہ اندازمیں اظہارِ خیال کرکے داد و تحسین وصول کی۔ معروف نعت گو شاعر اور منہاج نعت کونسل کے صدر غلام مصطفی نعیمی نے بھی شیخ الاسلام کی منقبت پیش کی۔

خصوصی مہمان مقرر علامہ مدثر حسین اعوان نے مختصر انداز میں شیخ الاسلام کے عصرِ حاضر میں مجددانہ کردار اور روحانی مقام پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پرالحاج خواجہ محمد نسیم نے منہاج یوتھ لیگ کے نئے ممبران کو سرٹیفیکیٹ دیے اور حاجی ملک امین اعوان نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی درازی عمر اور صحت و سلامتی اور ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے مشن کی کامیابی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعامانگی گئی۔ شرکائے تقریب کے لیے ریفرشمنٹ کا انتظام تھا۔