counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون: کورونا وائرس میں مبتلا ایران کی اعلیٰ شخصیت انتقال کر گئیں، برادر ملک میں سوگ کا سماں

تہران (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔ واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں

وہی عشق اور محبت کا چکر۔۔!! مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن کس شخصیت کو چاہتی تھیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا دیا

کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ وہ صدر حسن روحانی کی کابینہ کی پہلی خاتون رکن ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔ ایران میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

 

دوسری جانب ایک خبر کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ رک نہ سکا اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیماری سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 52 ممالک میں متاثرین کی تعداد 83 ہزار 105 ہوگئی ہے جبکہ 36 ہزار 525 بیمار صحت یاب ہوگئے ہیں۔کورونا وائرس سے چین میں مزید 43 افراد ہلاک جبکہ اٹلی میں اموات کی تعداد 14 سے بڑھ کر 17ہو گئی، اسی طرح جنوبی کوریا میں تعداد 12 سے 13 ہو گئی۔چین میں اموات اور بیماروں کی تعداد کم ہورہی ہے مگر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نسبتاً اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے

 

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے، کورونا کے وبا کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔امریکا کی اسٹاک مارکیٹس مسلسل چھٹے روز شدید مندی کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹ 9 سال کی بدترین سطح پر گرگئی، ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ چار اعشاریہ چار فیصد گرگیا۔کیلی فورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ 33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، ان میں 5 افراد ریاست سے جاچکے ہیں جبکہ مختلف کمرشل پروازوں سے آنے والے 8400 افراد کی مانیٹرنگ جاری ہے۔واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کا پہلا مقامی کیس بدھ کو رپورٹ ہوا تھا۔

VERY, IMPORTANT, PERSONALITIY, OF, IRAN, DIED, IN, IRAN, BECAUSE, OF, CORONA, VIRUS

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website