خیال رہے کہ معروف فیشن ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر 1980کو لاہور میں پیدا ہوئیں ،ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی، عائشہ عمر نے گلوکاری کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، عائشہ عمر نے بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ،بلبلے میں ان کا کردار ’’خوبصورت ‘‘پورے پاکستان میں مقبول ہوا اوران کی بہترین کارکردگی کی بناء پر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز ا جاچکا ہے,اس کے علاوہ عائشہ عمر پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا جاچکی ہیں۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عائشہ عمر اس سے قبل بھی انتہائی فحش فوٹو شوٹ کرا چکی ہیں لیکن انکی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر نے مداحوں میں غم و غصہ کی لہر دڑا دی ہے۔












