counter easy hit

یہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔!! ملائشین صدر مہاتیر محمد کے جاتے ہی ملائیشیا تباہی کی جانب گامزن۔۔۔ شدید بحران پیدا ہوگیا

کوالالمپور (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بادشاہ نے ملکی سیاست دانوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے اس ہفتے کے آغاز پر اچانک استعفے کے نتیجے میں برسر اقتدار مخلوط حکومت بھی ختم ہو گئی ہے،

وہی عشق اور محبت کا چکر۔۔!! مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن کس شخصیت کو چاہتی تھیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا دیا

جس سے حکومتی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے تراسی قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں اور وہ بقیہ 139 قانون سازوں سے مل رہے ہیں ۔ سلطان احمد شاہ ان سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزارت عظمی کے منصب کے لیے وہ کس کے حق میں ہیں۔ دوسری جانب اس سے قبل ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور اتحادی جماعت عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔مہاتیر محمد نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہےکہ انہوں نے اپنے استعفے سے متعلق بادشاہ کو آگاہ کردیا ہے۔مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت نے اتحادی جماعت پکاتان ہرپان کے ساتھ حکومتی اتحاد بھی ختم کردیا ہے۔

مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

 

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام کی کڑی ہے جس میں انور ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے

مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔

AFTER, MAHATEER MUHAMMAD, MALAYSIA, CAUGHT, IN, BITTER, SITUATION

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website