counter easy hit

واسا نے لاہور کیلئے مون سون پلان تیار کرلیا

مون سون کے آمدہ سیزن کے لئے لاہور شہر کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے واسا نے مون سون پلان تیار کرلیا ہے اور 22مقامات کو نشیبی علاقے ڈیکلیئر کردیا ہے۔15 جون سے مون سون تک تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

Vasa developed a Monsoon plan for Lahoreلکشمی چوک، کوپر روڈ، لٹن روڈ، چرچ روڈ، ریواز گارڈن، ساندہ روڈ، بلال گنج، ملک پارک، سیکنڈری برڈ آفس، بی بی پاک دامن ، ایمپریس روڈ دو موریہ پل، بی بلاک تاجپورہ کو نشیبی علاقے قرار دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ لگائے جائیں گے تین شفٹوں میں واسا کا سٹاف موجود ہوگا۔ واسا کو مون سون میں 563 مشینری کے یونٹس میسر ہوں گے۔

55 ڈمپ ٹرک، 13 کرینز،24 واٹر باوذر،44 جیٹنگ مشینیں،42 مک سکر اور 260 ڈی ّاٹرنگ سیٹ بھی نکاسی آب کے لئے واسا کو میسر ہوں گے۔