مٹھی: تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہفتہ کے روز سے سول اسپتال مٹھی میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔

ادھر ایکسپریس کی نشاندہی پر محکمہ صحت سندھ نے ایک بار پھر ڈی جی ہیلتھ سمیت صحت کے مختلف پروگراموں ای پی اے،نیوٹریشن ،لیڈی ہیلتھ ورکرس، ملیریا، ڈنگی و دیگر کے ہیڈز کو تھر بھیج دیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے حکم تک تھر میں رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنی کارگردگی کو بہتر بنائیں۔ تھرپارکر میں سندھ حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود محکمہ صحت نے اپنی کارگردگی کو بہتر نہیں بنایا۔








