counter easy hit

امریکا پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرے گا

US will sell night vision devices to Pakistan

US will sell night vision devices to Pakistan

امریکا کی وزارت دفاع نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ نائٹ وژن آلات کی تیاری اور کوبرا ہیلی کاپٹرز میں تنصیب کا معاہدہ لوک ہیڈ مارٹن کو دیا گیا ہے۔2022 میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

پینٹاگون کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کی اصل مالیت 29ارب 77کروڑ روپے ہے جس میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مزید بہتری ، تجربات اور کوبرا ہیلی کاپٹرز میں اس کی تنصیب بھی شامل ہے۔یہ نظام رات میں کارروائیوں اور دن میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور علاقے کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔ٹارگٹ سائٹ سسٹم اے ایچ ، ون زی کوبرا ہیلی کاپٹرز میں استعمال کیا جائے گا جو امریکی میرین کور اور پاکستان کے زیر استعمال ہے۔پاکستان مجموعی مالیت کا 20فیصد امریکا کو ادا کرے گاپینٹاگون کا کہنا ہے لوک ہیڈ مارٹن کمپنی ٹارگٹ سائٹ سسٹم فلوریڈا میں تیار کرکے 2022تک امریکی بحریہ اور پاکستان کے حوالے کرے گی۔اس سے پہلے جنوری میں امریکا نے اسی نظام کی پاکستان کو فراہمی کے لیے لوک ہیڈ مارٹن سے ڈیڑھ ارب روپے کا ایک اور معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ٹارگٹ سائٹ سسٹم کی پاکستان کو فراہمی اگلے سال دسمبر میں کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website