
US approval of a $ 618 billion defense spending
امریکی صدر براک اوباما نے اگلے سال کے کے لیے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ۔سن2017 کے دوران 618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری دی گئی ۔
صدراوباما کا کہنا ہے کہ ان کے دور صدارت میں 175 قیدیوں کو خلیج گوانتانامو سے دیگر جگہوں پر منتقل کیاگیا، وہ اپنی صدارت کے آخری دن تک گوانتانامو سے قیدیوں کے تبادلے جاری رکھیں گے۔صدر اوباما نےگوانتاناموجیل بند کرنے کے بل کو بلاک کیے جانے پر کانگریس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔








