counter easy hit

امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس آج پاکستان آئیں گے

امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے ۔ جیمز میٹس کے دورے میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا پر سرفہرست ہوگا۔

US Secretary of Defense James Mats will come to Pakistan todayدورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات ہوگی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خلاف اتحاد میں انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ مشقوں و دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں مزیدامریکی و نیٹو افواج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکہ کی سوچ میں فرق ہے اس معاملے پر پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سیکریٹری دفاع سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کی سوچ میں فاصلہ ہے۔ اسی فاصلے کی وجہ سے دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر رفعت کا کہنا ہے کہ امریکی سیکریٹری دفاع کا دورہ پاکستان موجودہ حالات کے تناظر میں ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ساؤتھ ایشیا پالیسی کے اعلان کے بعد پہلے امریکی سیکریٹری خارجہ ٹیلرسن اور اب سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کا دورہ پاک امریکا اختلافات کو کس حدتک کم کرسکے گا اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔