counter easy hit

عمران خان آج لیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لیہ کے اسپورٹس کمپلیکس میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ان کی آمد سے قبل شہر کو پارٹی عہدیداروں ، امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے رنگا رنگ بینروں اور پینافلیکس سے سجادیا گیا ہے۔

Imran Khan will address the rally today in Layyahجلسہ گاہ اسپورٹس کمپلیکس کو جانے والی سڑک پر امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے جہازی سائز کے پینافلیکس آویزاں کردیئے ہیں ،جلسہ گاہ میں اسٹیج لگادیا گیا ہے اور کرسیاں بھی لگائی جارہی ہیں جبکہ ڈی جے نے اپنا ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کرکے اس کو ٹیسٹ کرلیا ہے۔ عمران خان کے جلسے میں ضلع بھر سے اور ملحقہ اضلاع سے جلوسوں کی صورت کارکنوں کی آمد متوقع ہے۔