میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ مجلس عاملہ کی نو تشکیل شدہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا،جس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ اور پارٹی کے تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں راجہ ظفرالحق، چوہدری نثار، خواجہ آصف، مشاہد اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، اسپیکر سردار ایاز صادق، احسن اقبال، برجیس طاہر، سردار مہتاب، امیر مقام، مریم اورنگزیب، بیگم عشرت اشرف، رانا ثناء اللہ اور عرفان صدیقی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔








