counter easy hit

امریکی باکس آفس پر اسٹار وارزدی فورس اویکنز کا راج برقرار

star uarzdy maintained secret Force

star uarzdy maintained secret Force

لاس اینجلس …..امریکی باکس آفس پر اسٹار وارز دی فورس اویکنز کا راج مسلسل تیسرے ہفتے بھی برقرار ہے، اگلے ہفتے یہ فلم امریکی باکس آفس کی کمائی کے لحاظ سے کامیاب ترین فلم بننے جارہی ہے۔امریکی باکس آفس پر اسٹار وارز دی فورس اویکنز کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار رہا۔ یکم سے 3 جنوری کے دوران فلم نے مزید 8 کروڑ83 لاکھ ڈالر کمائے۔ اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم نے ریلیز کے بعد19 روز کے دوران74 کروڑ سے زیادہ کمائے ہیں۔فلمی ناقدین کا کہنا ہے منگل تک اسٹار وارز کی نئی فلم اواتار سے آگے نکل جائے گی اور امریکی باکس آفس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی ۔امریکی باکس آفس پر اس ہفتے کی دوسری کامیاب فلم ڈیڈیز ہوم رہی۔ ریلیز کے دوسرے ہفتے کامیڈی مووی نے2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمائے۔پچھلے ہفتے ریلیز کی گئی فلم The Hateful eight نے ایک کروڑ62 لاکھ ڈالر کمائے اور امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔