counter easy hit

موسیقار آر ڈی برمن کی 21ویں برسی

21 th anniversary of the composer RD Burman

21 th anniversary of the composer RD Burman

کراچی ……فن موسیقی کو 60سے 90 کی دہائیوں تک عروج بخشنے والی دھنوں کے خالق آر ڈی برمن کی آج 21ویں برسی منائی جا رہی ہے،انہوں نے 3سو سے زائد فلموں کی موسیقی تخلیق کی ۔آر ڈی برمن 60 اور 70 کی دہائیوں میں موسیقی کے دلکش فن کو اس کی انتہاؤں پر لے گئے ، جیز، راک اور ڈسکو دھنوں کے امتزاج سے موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔انہوں نے 300سے زائد فلموں میں منفرد دھنیں ترتیب دیں،زیادہ تر کام کشور کمار اور اپنی دوسری اہلیہ آشا بھوسلے کے ساتھ کیا،3 فلم فیئر ایوارڈز اس عظیم موسیقار کے حصے میں آئے، آخری ایوارڈ فلم اے لو اسٹوریپر ملا جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔آر ڈی برمن 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تاہم ان کا موسیقی کے میدان میں منفرد اور تخلیقی کام انہیں دیر تک زندہ رکھے گا۔