counter easy hit

این اے154لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

 elections in NA-154 Lodhran

elections in NA-154 Lodhran

لودھراں…….این اے154لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلیےپولنگ جاری ہے۔ پولنگ شام5بجےتک جاری رہےگی۔ حلقےمیں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد4لاکھ19ہزار183ہے۔انتخاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم ن لیگ کے صدیق بلوچ اور پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔این اے 154 میں 4لاکھ 19 ہزار 183 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔303 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 6 انتہائی حساس اور 41 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے۔تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی جبکہ 2 ہزار پولیس اہل کار اور 11 سو رضا کار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔