counter easy hit

بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پاک محمد مسجد میں قران خوانی کا اعلان۔ آصف شہزاد چٹھہ

Asif Shehzad Chattah

Asif Shehzad Chattah

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنماو قائم مقام صدر پی پی برلن آصف شہزاد چٹھہ نے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ٢٧ دسمبر ٢٠١٥ء کو پاک محمد مسجد برلن میںشہیدجمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام محب وطن پاکستانیوں، برلن اوربرانڈنبرگ میں مقیم پیپلز پارٹی کے تما م کارکنوں ،بھٹو شہید اور محترمہ شہید کے چاہنے والوں، جمہوری سوچ رکھنے والے ساتھیوں اور برلن وجرمنی میں کام کرنے والی مذہبی، سیاسی، رفاہی تنظیمات کے ساتھیوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ” ٢٧ دسمبر قائدعوام جناب ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی بیٹی، اسلامی دنیا میںپہلی اور پاکستان میں دومرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کا یوم شہادت ہے۔

اس سلسلہ میں پاکستان اور پوری دنیا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی قائد شہیدکو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرام کرتے ہیں ۔برلن میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بھٹو شہید اور محترمہ شہید کے چاہنے والوں نے اپنی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو ، جمہوری جدوجہد میں شہید ہونے والے ساتھی کارکنوں ،ضرب عضب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، پاکستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوںاورسانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوںکے ایصال ثواب کے لئے پاک محمد مسجد برلن میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قران خوانی انشاللہ نماز مغرب بوقت چار بجے شروع ہوکر نماز عشاء تک جاری رہے گی۔اسکے بعد اجتماعی دعا ہو گی اور مہمانوں کی خدمت میں لنگر پیش کیا جائے گا۔آپ سب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔”