counter easy hit

وارنز برادرز کی فینٹیسی فلم “لوسٹ ریور”کا نیا کلپ جاری

Lowest River

Lowest River

مانٹریال (یس ڈیسک) فینٹیسی کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ وارنر برادرز کی تھرلر سے بھرپور فلم لوسٹ ریور کانیا کلپ جاری کردیا ہے۔ مشہور کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کو پالنے کیلئے خطرناک اور جان لیوا پیشہ اختیار کرلیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا ہینڈرکس،لین ڈی سیزٹیکر،میٹ اسمتھ، سوائرس رونان، ایوا میڈس اور بین مینڈلسوہن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ریان گوسلنگ ہی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 10 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔