counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ، قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست کیخلاف درخواست نمٹا دی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (یس ڈیسک) کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الا احسن نے کی۔ درخواست میں وزیراعظم، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور نجم سیٹھی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے لیے ذاتی پسند، ناپسند کے تحت اور میرٹ کے برعکس ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کی جائیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی سمیت دیگر حکام کو کام کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پی سی بی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔