counter easy hit

سلمان خان کوبھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

Salman Khan

Salman Khan

دبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پرانے پاکستانی کرکٹرز کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر سے دنیا ڈرتی تھی اور ان کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھر تھر کانپتی تھیں جب کہ عمران خان اور جاوید میاں داد شاندار کھلاڑی تھے۔

بالی ووڈ سپر اسٹارکرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں۔ انھیں بھی کسی نئے پاکستانی کھلاڑی سے شاید کوئی توقع نہیں ہے۔ سلمان خان جو کہ ایک جیولری برینڈ کی پروموشن کے لیے دبئی میں تھے انھوں نےپریس کانفرنس کے دوران پرانے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جب کہ کسی نئے کا ذکر تک نہیں کیا۔ پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتی ہے اور یاد کرتی ہے جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی۔