counter easy hit

ہوم گراؤنڈ پر آزمائش، قومی کرکٹرز میں بجلیاں بھر گئیں

لاہور: ہوم گراؤنڈ پرآزمائش کا وقت قریب آتے ہی قومی کرکٹرز میں بجلیاں بھرگئیں،ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے مشقوں کا جمعرات سے آغاز ہوگا، تربیتی کیمپ میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا جائے گا.

Trials on home ground, the electric crates in national cricketers

Trials on home ground, the electric crates in national cricketers

ہیڈکوچ مکی آرتھر چھٹیاں گزار کر لاہور واپس پہنچ گئے، معاون اسٹاف بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہے،گھر میں نئے مہمان کی آمد کے منتظر محمد عامر کی شرکت یقینی نہیں،دلہا بننے والے رومان رئیس اور کیریبیئن لیگ کیلیے ویسٹ انڈیز میں موجود شاداب خان تاخیر سے جوائن کرینگے،بدھ کو ہونے والی بارش کی وجہ سے پہلے سیشن میں کرکٹرز کے انڈور پریکٹس تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں،سیکیورٹی کا فول پروف پلان تشکیل دیدیا گیا، پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کرینگے، دیگر اضلاع سے بھی پولیس افسروں کو طلب کیا جائیگا، شہریوں سے تعاون اور اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھنے کی درخواست کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کیخلاف3ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کاآغاز12ستمبرکو ہونا ہے،اس کیلیے میزبان ٹیم کی تیاریوں کا آغاز جمعرات سے مختصر تربیتی کیمپ سے ہوگا،محمد عامرکے گھر میں نئے مہمان کی آمد ہونیوالی ہے، اس وجہ سے وہ ٹریننگ میں شریک نہیں ہوں گے،ہوسکتا ہے کہ 1،2میچز بھی نہ کھیل پائیں،رومان رئیس کی بدھ کو شادی ہوئی اور جمعرات کو ولیمہ ہے،پیسر بھی فوری طور پر کیمپ جوائن نہیں کرسکیں گے۔

ان کی آمد ہفتے کو ہوگی، لیگ اسپنر شاداب خان کیریبیئن پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد جمعے کو کیمپ جوائن کریں گے،اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آمد کا سلسلہ گزشتہ شب جاری تھا، لاہور کے پلیئرز این سی اے کے بجائے اپنے گھروں سے ہی کیمپ میں شرکت کیلیے آنے کو ترجیح دیں گے، اظہر علی، بابر اعظم اوراحمد شہزاد پہلے ہی اکیڈمی میں پریکٹس کیلیے آتے رہے ہیں۔ عید سے قبل چھٹیوں پر جانے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور واپس پہنچ چکے، معاون اسٹاف بھی این سی اے میں ڈیرے ڈال چکا ہے، پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی کرکٹرز کا پہلا سیشن سوا چار بجے شروع ہوگا،یاد رہے کہ بدھ کو لاہور میں ڈیڑھ گھنٹے تک ہونے والی بارش کے سبب میدان میں پھسلن ہو سکتی ہے، کرکٹرز کو انجریز سے بچانے کیلیے انڈور پریکٹس تک محدود رہنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکیں، بارش کے دوران گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر پچزکور کرنے پر توجہ دی،نکاسی آب کیلیے واسا کا عملہ سرگرم رہا، سیکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے میڈیا کوآگاہ کیا کہ سیکیورٹی کا فول پروف پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔

پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایونٹ کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے، سی سی پی او نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نہ صرف مہمان ورلڈ الیون بلکہ قومی ٹیم اور میچز دیکھنے آنے والوں کیلیے بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے،انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کی طرح اس بار بھی دیگر اضلاع سے پولیس افسروں کو طلب کیا جائیگا، میری شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پولیس سے تعاون اور اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں،کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دی جائے۔