counter easy hit

ٹرانسفارمرز چوریاں،پشاور میں تین رکنی گروہ گرفتار

Transformers arrested in Peshawar

Transformers arrested in Peshawar

پشاور …….پشاور میں پولیس نے شہربھرمیں ٹرانسفارمرز کی چوریوں کا سراغ لگاتے ہوئے گروہ کے تین ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں ٹرانسفارمر چوری میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے جس پر پولیس نے فوری طورپر گروہ کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دی اور نواحی علاقہ داودزئی سے گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزموں کے قبضے سے چوری شدہ چار ٹرانسفارمرزبھی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے گروہ سے ٹرانسفارمر اتارنے کے آلات بھی برآمد کرلئے۔