counter easy hit

عامر خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Amir Khan's decision to apply to go

Amir Khan’s decision to apply to go

کراچی ……کراچی میں انسدا دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست کی سماعت کے دوران عامر خان کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکل متحدہ عرب امارات میں اپنے اہلخانہ کے اسپانسر ہیں جس کے باعث ہر 6 ماہ بعد ان کا بیرون ملک جانا لازمی ہے۔ اگر انھیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو ان کے بچوں کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ جس پر رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ عامر خان نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے مستقل رہائشی ہیں اگرانھیں باہر جانے کی اجازت دی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 23 دسمبر تک محفوظ کرلیا۔عامر خان پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے جس میں انھوں نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کررکھی ہے