counter easy hit

دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں، برطانوی اخبار

he Muslims are the main victims of terrorism

he Muslims are the main victims of terrorism

کراچی…..رفیق مانگٹ…..دہشت گردی کا عالمی انڈیکس جاری کردیا گیا جس کے مطابق دنیا بھر میںدہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں۔ برطانوی اخبارمیں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے شکار دس سرفہرست ملکوں میں مسلمان ممالک سرفہرست ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے عراق سرفہرست رہا ۔برطانوی اخبار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں جس کا نتیجہ عالمی بد امنی ، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔گلوبل ٹیررزم انڈیکس ظاہر کرتا ہے کہ عالمی طور پر اسی فیصد ہلاکتیں صرف پانچ ممالک میں ہوئیں۔ 2014میں دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں میں32658افراد ہلاک ہوئے جو2013کے مقابلے میں80فی صد زیادہ تھے۔ گزشتہ سال دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ٹاپ دس میں سات مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔