counter easy hit

جرمنی میں ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

Train accident in Germany

Train accident in Germany

برلن……جرمنی میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔حادثہ جرمنی کی جنوبی ریاست باواریا میں پیش آیا، جہاں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،تصادم کے نتیجے میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں،حکام کے مطابق اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 150 افراد زخمی ہیں جن میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔