counter easy hit

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

PIA Joint Action Committee

PIA Joint Action Committee

کراچی……پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین نےہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ملازمین جانفشانی سے فلائٹ آپریشن بحال کرنا شروع کریں کچھ ذمے دار لوگوں سے رابطے ہوئے ہیں، تمام مسائل ایک مہربان دوست کے سبب حل ہوئے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم آج حکومتی نمائندوں سے ملنے لاہور جا رہے ہیں،آج رات مذاکرات کیلئے کراچی سے لاہور جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔سہیل بلوچ نے کہا کہ حکومت نے بھی طیاروں،مسافروں سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے،طیاروں کی سیفٹی سے متعلق کوتاہی نہیں کرسکتے ہیں