counter easy hit

سانحہ شکارپور کے متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

سکھر (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سانحہ شکار پور کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہونے والی ہر جنگ میں ہمیشہ ظالم کو ہی شکست ہوئی، ظلم باطل ہے اور باطل کو مٹا کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ شکارپور کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 56 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔