counter easy hit

این اے 122، عمران خان کی دوبارہ انکوائری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، ایاز صادق طلب

Ayaz Sadiq and Imran

Ayaz Sadiq and Imran

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے درخواست پر سماعت کی، عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل کمیشن نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کی۔

انکوائری درست طریقے سے نہیں کی اور نہ ہی دھاندلی سے متعلق حقائق واضح کیے ہیں۔ دوبارہ انکوائری کا حکم دیا جائے۔

سپیکر سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بیان قلم بند کرنے کیلئے سردار ایاز صادق کو سات فروری کو طلب کر لیا۔