yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آج رات سب سے بڑے چاند ’’سپر مون‘‘ کا نظارہ کرنے کےلئے تیار رہئے

MH Kazmi November 14, 2016 1 min read
Tonight the 'Super Moon' Please be ready to view.
Share this:
Tonight the 'Super Moon' Please be ready to view.
Tonight the ‘Super Moon’ Please be ready to view.

کراچی: چاند آج آسمان پر اپنے جوبن پر ہوگا اور معمول سے بہت بڑا اور نمایاں دکھائی دے گا جسے ’’سپر مُون‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

چاند کے بڑے ہونے کا آپ کی خوش نصیبی اور بدقسمتی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی مظہر ہے جو اُس وقت ہوتا ہے جب چاند نہ صرف زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو بلکہ اس موقع پروہ نئے چاند (ہلال) یا پورے چاند (بدرِ کامل) کی صورت میں دکھائی بھی دے رہا ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 نومبر 2016 کی درمیانی شب نمودار ہونے والا سپر مُون (جو دراصل بدرِ کامل بھی ہوگا) آسمان پر اپنی ظاہری جسامت کے اعتبار سے مختصر ترین بدرِ کامل (مائیکرو مُون) کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ بڑا اور30 فیصدزیادہ روشن ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شام 6 بج کر52 منٹ پر پورا چاند ہوگا اور سہ پہر 4 بج کر 15 منٹ پر چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 356,508 کلومیٹر ہوگا جو چاند اور زمین کے اوسط درمیانی فاصلے کے مقابلے میں 27,992 کلومیٹر کم ہوگا۔ گویا پاکستان میں رہنے والے لوگ پوری رات ’’سپر مُون‘‘ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

پچھلی بار بدرِ کامل کے موقعے پر چاند زمین سے اتنا زیادہ قریب 26 جنوری 1948 میں آیا تھا یعنی اتنا بڑا سپر مُون آج سے تقریباً 69 سال پہلے ہوا تھا۔ لیکن اگلا سپر مُون جو 25 نومبر 2034 کو ہوگا اس سے بھی زیادہ بڑا ہوگا کیونکہ اُس وقت بدرِ کامل کے موقعے پر چاند اور زمین میں فاصلہ اور بھی کم ہوگا۔

سپر مُون کیوں ہوتا ہے؟

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ چاند، زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے لیکن زمین کے گرد اس کا مدار (آربٹ) کسی گول دائرے کی شکل میں نہیں بلکہ بیضوی (انڈے جیسی) شکل کا ہے۔ اسی لیے چاند کا زمین سے اوسط فاصلہ تو 384,500 کلومیٹر بتایا جاتا ہے لیکن اپنے بیضوی مدار کے باعث زمین سے اس کی زیادہ سے زیادہ دُوری 405,504 کلومیٹر تک پہنچ جاتی ہے جسے فلکیاتی زبان میں ’’اپوجی‘‘  کہتے ہیں۔ اس کے برعکس چاند اور زمین میں کم سے کم فاصلہ 363,396 کلومیٹر ہوتا ہے جس کا فلکیاتی نام ’’پیریجی‘‘  ہے۔

یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ پیریجی کے موقعے پر چاند کا زمین سے فاصلہ، اپوجی کے مقابلے میں 42,108 کلومیٹر کم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب اس وقت نیا یا پورا چاند بھی ہوتا ہے تو وہ جسامت میں بھی نسبتاً بڑا دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگ بھگ ہر 14 بدرِ کامل میں سے ایک کے موقعے پر چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہوتا ہے اور وہ دیکھنے میں معمول سے بڑا بھی لگتا ہے لیکن کم سے کم فاصلے (پیریجی) والا پورا چاند یعنی ’’سپر مُون‘‘ برسوں کی برسات میں ہوتا ہے۔ 14 نومبر 2016 کی شام ایسا ہی ایک نادر موقعہ آرہا ہے۔

البتہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس موقعے پر نجومیوں اور غیب دانوں کی خرافاتی پیش گوئیوں پر یقین کرکے بدحواس ہونے کے بجائے اس موقعے کو نظامِ قدرت کی سمجھ بوجھ میں اضافے اور توہمات سے چھٹکارے کے لیے استعمال کیا جائے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
i earn Alot Not fond of running after money, Resham
Previous Post بہت کما لیا اب پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں، ریشم
Next Post دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنانے والا جاپانی مصور
Maker Japanese artist images simultaneously with both hands

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.