counter easy hit

گولڈن جوبلی تقریبات، بلاول کی پی پی رہنماؤں سے مشاورت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے رہنما چوہدری منظور، سینیٹرشیری رحمان اورفیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔

To, celebrate, Golden, Jubilee, of, PPP, Bilawal, Bhutto, Zardari, headed, a, meeting, of, senior, Party, Leaders, Sherry, Rahman, Faisal, Kareem, Kundi, and, others پیپلز پارٹی 30 نومبر کو 50 سال کی ہو جائے گی، پارٹی کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنماؤں سے ملاقات میں گولڈن جوبلی تقریبات پر مشاورت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے ایک بار پھر عوام سے تجدید عہد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن، روشن خیال، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے لیے جدوجہدکےعزم پرقائم ہیں،ہم اپنی گولڈن جوبلی تقریبات میں بھٹو کے اسی فلسفے کا اعادہ کریں گے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نےپارٹی کی بنیاد رکھ کرعوام سےجووعدے کیے ان کا بھی اسی جذبے سے اعادہ کریں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website