counter easy hit

ختم نبوت میں ترمیم کا سوچنا بھی کفر ہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ ختم نبوت میں ترمیم کا سوچنا بھی کفر ہے، یہ ایک غلطی تھی جس کا معاملہ حل ہوچکا ہے، اب اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔

It, is, extremely, against, Islam, to, think, about, amending, Khatam e Naboowat, Act وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیرقانون زاہد حامد اور مشیر قانون بیرسٹر ظفر اللہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے مسلم اور غیر مسلم ہونے کا فیصلہ کرنا ریاست کا کام ہے،گلی محلوں میں سزاؤں کا فتوے جاری کرنے سے انارکی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور ستون ہے، اس پر سمجھوتا کرنا تو دور، ایسا سوچنا بھی کفر ہے، حکومت اور تمام جماعتوں نے مل کر اصل ایکٹ واپس منظور کرلیا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم اور دیگر لوگوں کے خلاف واجب القتل جیسی باتیں کی گئیں، حُب الہٰی اور حب رسول کا سرٹیفکیٹ دینا کسی کی فرنچائز نہیں،نفرتوں کا پرچار کرنے والوں سے ملک کو پاک کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تین چیزوں پر ریاست کی اجارہ داری ہے، کون مسلمان ہے کون نہیں یہ فیصلہ ریاست کرے گی، فتوؤں سے نہیں ہوگا، کون واجب القتل ہے اور کس کے لیے کیا سزا ہے اس کا فیصلہ بھی ریاست نے کرنا ہے، جہاد کا فیصلہ بھی ریاست کرے گی، کسی کو اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ابہام کا راستہ بند کردیا، یہ مسئلہ اتفاق رائے سے حل ہوگیا، سوشل میڈیا پر ایک ایجنڈے کے تحت اس پر مہم چلنی شروع ہوگئی، آج میں نے قومی اسمبلی میں بھی پالیسی بیان دیا، جو لوگ کسی قسم کی شرپسندی یا شرارت کررہے ہیں ان پر یقین نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس نے ختم نبوت کی ڈکلیئریشن سائن کی اس پر فتوی نہیں لگانا چاہیے،
اگر ہم گلی گلی فتوے جاری کریں گے تو انتشار ہوگا، اس کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں حق حاصل نہیں کہ ہم لوگوں کی درجہ بندی کریں۔

احسن اقبال نے مزیدکہا کہ پاکستان مختلف پھولوں کا گلدستہ ہے، ہمیں ہر پھول ہر رنگ پیارا ہے، نفرتوں کا پرچار کرنے والوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہے، یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ میرے جنتی اور جہنمی ہونے کا فیصلہ کرے، دنیا میں جنت اور جہنم کے فیصلے ہم نے نہیں کرنے،اللہ تعالیٰ نے روز محشر میں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون جنتی ہے کون جہنمی، اس بات کا فیصلہ دنیا والے نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر وزیر قانون زاہد حامی کا کہنا تھا کہ نامزدگی فارم اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، الیکشن بل ترمیم میں کوئی بھی بدنیتی نہیں ہے، نیب قانون مرتب ہو رہا ہے اس میں بھی پارلیمانی کمیٹی کے تمام ارکان موجود ہیں،سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تحریری تجویز دی تھی کہ تمام اداروں کو اس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔

Adv:

انہوں نے کہا کہ اس پر ہماری جماعت کو بھی کچھ تحفظات ہیں، باقی جماعتوں کا بھی اس پر اتفاق رائے نہیں، انتخابی اصلاحات کے قانون میں آرٹیکل203 میں ترمیم پر17 نومبر2014 کے میٹنگ منٹس میں اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 سال سے مخالفین کی کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن اور فوج کے درمیان لڑائی کرائی جائے، ہم دانشمندی کے ساتھ چل رہے ہیں، ہمارے خطے میں پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں کی جا رہی ہیں، شیخ صاحب جب دل کرتا ہے تو ڈی جی آئی ایس پی آر بن جاتے ہیں،وہ خود ایسے بیان دیتے ہیں جیسے خود کور کمانڈرز اجلاس میں شریک ہوں، شیخ صاحب کبھی خود سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور ترجمان بن جاتے ہیں،یہ ادارے ان کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوں گے اور انہیں ان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔

احسن اقبال مزید کہتے ہیں کہ احتساب عدالت کا جو واقعہ پیش ہوا وہ افسوسناک تھا اس پر تحقیقات ہو رہی ہیں، اس میں ایک ادارے نے ایک مقررہ مدت تک جواب دینا ہے، جب یہ کام مکمل ہو گا تو آپ کو بتائیں گے، یہ حکومت 5 جون کو اپنی مدت پوری کرلے گی، پھر 60 دن کے اندر انتخابات منعقد کیے جائیں گے، رات کو ٹی وی پے بیٹھ کر کچھ لوگ اپنا چورن بیچتے ہیں، نوازشریف کی اہلیہ ایک سنگین بیماری سے نبرد آزما ہیں، کونسی اولاد ہوتی ہے جو مشکل وقت میں اپنی والدہ کو چھوڑ دے۔

Adv:

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website