counter easy hit

سی پیک نے پاکستان کے توانائی بحران کے حل میں مدد کی، چینی سفیر

چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کا شدید توانائی بحران حل کرنےمیں مددکی۔سینیٹر مشاہد حسین سید کی Chinese, Ambassador, announced, that, CPEC, helped, to, cover, power, shortage, issue, in, Pakistanزیر صدارت سی پیک پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے بھی شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد بھی 1952ء سے 1958ء تک پاکستان میں چین کے سفیر رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے، 2016ء میں پاکستان اور چین کے2لاکھ افرادایک دوسرے کے ملک گئے، چین میں 22ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔چینی سفیرکا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے 1820میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوچکی،نومبر2017ء کے بعد سسٹم میں اضافی بجلی ہو گی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے چینی سفیر کی 4سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی سفیر نے سی پیک منصوبے پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی سفیر اور ان کے خاندان نے پاک چین دوستی میں بہترین کردار ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website