counter easy hit

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

Security Forces

Security Forces

تیراہ (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

وادی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف خیبر ٹو آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے دوران اب تک متعدد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔