counter easy hit

اسٹیبلشمنٹ ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھے اور ہماری حب الوطنی پر شک کرنا چھوڑ دے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خدارا ہمیں غیر سمجھ کر غیر ملکیوں کے طعنے نہ دیئے جائیں ہمارے بزرگوں نے اس ملک کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا لہٰذا اسٹیبلشمنٹ سے اپیل ہے کہ ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھیں اور ہماری حب الوطنی پر شک کرنا چھوڑ دیں۔

کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر ہونے والے جلسے سے ٹیلی فونک خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا،خدارا ہمیں غیر سمجھ کرغیر ملکیوں کے طعنے نہ دیئے جائیں، اسٹیبلشمنٹ سے اپیل ہے کہ ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھیں اور ہماری حب الوطنی پر شک کرنا چھوڑ دیں۔

ٹیلی ویژن والے مجھ پر چاہیں کتنی بھی تنقید کریں یہ میڈیا کا حق ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن ریٹنگ بڑھانے کی خاطر پسند یا ناپسند کی بنیاد پر جھوٹے الزامات لگا کر لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی تلخیاں بھلا دیں، ہم سے غلطیاں ہوئی انہیں بھلادیا اور معاف کردیا جائے، جو غلطیاں آپ سے ہوئی ہیں ہم بھی انہیں معاف کرتے ہیں۔

محبتوں کا سفر شروع کیا جائے کیونکہ یہ ہم سب کا وطن ہے، تمام تر نظریات رکھے جائیں مگر ایک دوسرے کا دشمن نہ بنا جائے ہم پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے صرف حق پرستوں کی حکومت آنے دیں پھر چوری چکاری کا دور ختم ہو کر ایمانداری کا دور شروع ہو گا۔