counter easy hit

ٹی وی و اسٹیج کے لیجنڈ عمرشریف نے زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لیں

Omar Sharif

Omar Sharif

کراچی (جیوڈیسک) ٹی وی اور اسٹیج پر راج کرنیوالے عمرشریف نے زندگی کی ساٹھ بہاریں دیکھ لیں۔ ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عمر شریف ساٹھ برس کے ہوگئے، لیکن عزم آج بھی جواں ہیں۔

19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔ ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں، جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔