counter easy hit

نئی تھرل فلم پولٹر گِیسٹ کا نیا ٹیزرجاری

Poultry Guest

Poultry Guest

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم”پولٹر گِیسٹ کا نیاٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

گِل کینن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی شیطانی ارواح کے زیرِ اثرایک ایسے ویران گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ تمام خاندان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردار سیم روک ویل،جیرڈ ہیرس،روز میری ڈیویٹ اورجین ایڈم ادا کر رہے ہیں جورواں سال ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت 24جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔