counter easy hit

نیپال زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 1860 سے تجاوز کرگئی

Nepal eEarthquake

Nepal eEarthquake

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں گزشتہ روز کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ نیپالی وزیر داخلہ کے مطابق مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1860 سے تجاوز کر گئی ہے

اور 4 ہزار 700 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ نیپال میں زلزلے کے بعد بھارت نے اپنی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دیں ہیں اور انہوں نے اپنی کاروائیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے بھی آج 4طیارے امدادی سامان لے کر روانہ ہوں گے، جن میں دوائیوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مختف ضروری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔