counter easy hit

وہ چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

Things we did not know

Things we did not know

آئیے اپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے بارے میں ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ یقینا ان سے لاعلم ہونگے۔
لاہور: (یس اُردو نیوز) کیا آپ کو پتا ہے کہ ہوائی جہاز کے سفر کے لیے جمعے کے دن کا ٹکٹ ہفتے کے دوسرے دنوں کے مقابلے میں مہنگا ہوتا ہے۔ اگر کسی معروف مقام سے شروع کرکے منزل کا راستہ بتایا جائے تو یہ لوگوں کو سمجھنے میں زیادہ آسان ہوتا ہے۔ بغیر کسی فل سٹاپ کے ختم ہونے والے ٹیکسٹ میسج کے مقابلے میں فل سٹاپ سے ختم ہونے والے ٹیکسٹ میسج زیادہ غیر سنجیدہ تصور کیے جاتے ہیں۔ ذہنی دباؤ اور ناخوشی سے آپ کے جلد مرنے کے خطرے میں اضافہ نہیں ہوتا جو ملازم یہ کہتے ہیں کہ انھیں ضوابط کی پابندی کرنا پسند ہے انہی کے ضوابط توڑنے کے لیے نکالے جانے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا میں دو کروڑ سے زیادہ جنگلی بلیاں ہیں۔ تھری ڈی ویڈیو گیمز کھیلنے سے عمر سے منسلک نسیان کے مرض کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ زیادہ تر امریکی اب متوسط درجے میں نہیں آتے۔